اشاعتیں

فروری, 2026 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

روزے رکھنے کے جسمانی فوائد

 روزے رکھنے کے جسمانی فوائد  صحت بہت بڑی نعمت ہے، کون ہے جو صحت مند رہنا نہیں چاہتا؟ یقیناً آپ بھی چاہیں گے کہ میں بھی صحت مند رہوں۔ آئیے، میں آپ کو کچھ ٹپس دیتا ہوں، اگر اللہ پاک نے چاہا تو ہم صحت مند رہیں گے۔ رسول اکرم نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا خوب فرمایا: روزہ رکھو، صحت پا جاؤ گے۔ یعنی روزے میں صحت ہے۔ روزہ ایک بڑی نعمت ہے، جو مسلمان روزہ رکھتا ہے تو روزہ اس کے معدے کو ٹھیک کر دیتا ہے۔ جدید میڈیکل سائنس کا یہ ماننا ہے کہ روزہ طبی اعتبار سے بہت بڑا کرشمہ ہے۔ روزے کی برکت سے معدہ اور نظام انہظام یعنی ڈائجسٹو سسٹم تو بالکل ٹھیک ہوتا ہی ہے۔ ساتھ ساتھ روزے کی برکت سے اور بھی بہت سی بیماریوں سے اللہ پاک نجات دے دیتا ہے۔ یہاں تک کہ ایسے مریض جو بہت عرصے سے بیمار ہوں اور بیماری ان کے جسم میں جڑ پکڑ چکی ہو، اگر ایسے مریض روزہ رکھیں تو ان کی بیماری میں کافی حد تک بہتری آ جاتی ہے۔ تحقیق کے مطابق چونکہ روزے کی حالت میں سحری سے افطار تک کچھ کھایا پیا نہیں جاتا، تو یہ عمل دل کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے دل کو آرام ملتا ہے، دل کے جو ٹشوز ہیں ان پر دباؤ کم پڑتا ہے۔ یوں دل ...