سورت اخلاص کے پڑھنے کے اجر و ثواب
سورہ اخلاص کے پڑھنے کے اجر و ثواب
نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس نے "قُل هُوَ اللّٰہ اَحَدُ" کو 10 مرتبہ پڑھا،
۔اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک محل بنائے گا
پیارے دوستوں! سورہ اخلاص وہ مبارک سورت ہے جو الحمد للہ ہر مسلمان کو یاد ہوتی ہے۔ اور اس سورہ مبارکہ کے فضائل بھی شمار ہیں اور ان کا حصول بھی اللہ پاک کی رحمت سے ہر ایک کے لیے آسان ہے۔ بس ضرورت توجہ اور اہتمام کرنے کی ہے۔ ہم یہاں سورہ اخلاص کی تلاوت کے بعض فضائل کو ذکر کرتے ہیں تاکہ اس سورہ مبارکہ کی فضیلت معلوم ہونے کے ہم کثرت کے ساتھ اس کی تلاوت کرنے والے بن جائیں۔ اور توفیق اللہ پاک ہی طرف سے ہے۔
ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے "قُل هُوَ اللّٰہ اَحَدُ" پڑھا اس نے گویا تہائی قرآن پڑھا۔
فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین عمل ایسے ہیں کہ جن کو اگر کوئی ایمان کی حالت میں کرتا ہے تو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے، داخل ہوجائیگا اور جس حور سے چاہے، نکاح کرلے گا: (ا) جو اپنے قاتل کو معاف کردے (۲) جو خفیہ طور پر کسی کا قرض ادا کردے (۳) جو ہر فرض نماز کے بعد 10 مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گاحضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! اگر ان میں کوئی ایک کام کرے۔ فرمایا: اسے بھی یہی درجہ حاصل ہوگا۔
دس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس نے "قُل هُوَ اللّٰہ اَحَدُ" کو 10 مرتبہ پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ایک محل بنائے گا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ فضیلت سن کر عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! تب تو ہم اسے کثرت سے پڑھیں گے۔ آپﷺ نے فرمایا: اللہ کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں اور وہ بہت پاکیزہ ہے۔ (یعنی تم جتنا پڑھوگے، اللہ تعالیٰ اتنے ہی محل تمہیں عطا فرمائے گا۔
پچاس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: جو پچاس بار قُل هُوَ اللّٰہُ أحدُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دے گا۔
سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے: آپﷺ نے فرمایا: جو شخص سو مرتبہ قل هُوَ اللّٰہُ أحدُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف کر دے گا، بشرطیکہ وہ چار خصلتوں سے بچے حرمت والا خون بہانے سے، اور حرام مال کھانے سے، اور زنا کاری سے، اور ناجائز مشروبات سے۔ اور طبرانی کی روایت میں ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایا: جو نماز میں یا خارجِ نماز میں سو بار قل هُوَ اللّٰہُ أحدُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جہنم سے آزادی لکھ دے گا۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا: جو دن بھر میں سو بار قل هُوَ اللّٰہُ أحدُ پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دو سو برس کے گناہ معاف فرمادے گا مگر یہ کہ اس پر قرض ہو۔ (سنن الترمذی)
دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا: جو دن بھر میں دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ۱۵۰۰ پندرہ سو نیکیاں لکھے گا، مگر یہ کہ اس پر قرض ہو (یعنی قرض معاف نہ ہو گا)۔
ایک ہزار مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: جس نے ایک ہزار بار قل هُوَ اللّٰہُ أحدُ پڑھی تو تحقیق اس نے اپنی جان اللہ تعالیٰ سے خرید لی۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مرفوعاً روایت کیا: جو دن بھر میں دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے دو سو برس کے گناہ معاف فرمادے گا مگر یہ کہ اس پر قرض ہو۔ (یعنی قرض معاف نہ ہو گا۔)
دو سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت:حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے اپنے گھر داخل میں ہوتے وقت "قُل هُوَ الللّٰہُ أحدُ" پڑھی، یہ سورت اس کے گھر اور پڑوسیوں کے گھر سے شر کو دور بھگا دیتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں سورہ اخلاص کی باکثرت تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائے!
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں